مزید خبریں

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے ناموں کا نیا پینل مانگ لیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے سیکرٹری توقیر شاہ کو اس عہدے کیلیے غیر جانبدار افراد کے نام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت نے فی الحال ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو بطور قائم مقام چیئرمین کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر چیئرمین نیب کیلیے جسٹس (ر) احمد لاشاری اور جسٹس (ر) غلام اعظم قمبرانی کے نام تجویز کر دیے ہیں۔