مزید خبریں

انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز کلین سوئیپ کرلی

لیڈز (جسارت نیوز)انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا ، انگلینڈ نے 296 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 86 اور جونی بریسٹو71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسرے اننگز میں سوتی اور بریسول نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے روز کے آخری روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو انگلینڈ نے مزید ایک وکٹ گنوانے کے بعد 296 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیو روٹ 86 اور جونی بریسٹو71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم انپی پہلی اننگز میں 329 جب کہ دوسری اننگز میں 326 رنز بنا سکی تھی جب کہ انگلینڈ نے اپنی اننگز میں 360 رنز بنائے تھے ۔انگلینڈ کے جیک لیچ کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کا سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔