مزید خبریں

پاکستان کو ساتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو سائوتھ ایشین گیمز 2023کی میزبانی مل گئی، آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں ایونٹ کا انعقاد مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔سائوتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ورچوئل اجلاس میں ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ اور فیصل آباد کو بطور وینیو منظور کر لیا گیا ہے۔