مزید خبریں

بھارت :مودی مخالف ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ایک مائیکروبلاگنگ نیٹ ورکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صحافیوں، غیر سرکاری اداروں، سیاستدانوں کی مودی یا ان کی حکومت مخالف ٹوئٹ کو ہٹا دیا اور ان کے اکاؤنٹ معطل کردیے ہیں۔ ان ٹریکر نامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2021 ء میں ٹوئٹر کو آزاد اداروں یا غیر منافع بخش فریڈم ہاؤس کی ٹوئٹ ہٹانے کا حکم دیا جس میں بھارت کے اندر انٹرنیٹ کی آزادی میں کمی کے بارے میں بات کی گئی تھی۔