مزید خبریں

روس نے جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن اور ان کی بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر سفری پابندی عائد کردی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کی سیاسی شخصیات اور تاجروں کے خلاف پابندیوں میں مسلسل توسیع کو جاری رکھتے ہوئے مزید 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی۔ سفری پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں امریکی سینیٹرز سوسن کولنز، میک کونل، چارلس گراسلی اور کرسٹن گلیبرانڈ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پروفیسر، محققین اور حکومتی عہدے دار بھی شامل ہیں۔یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کی جانب سے پیوٹن اور روس پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔