مزید خبریں

سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی کے تبادلے کا معاہدہ

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور اٹلی کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ، جس کے تحت دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی کا تبادلہ کریں گے۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی اسپیس کمیشن اور اٹلی کی خلائی ایجنسی نے ریاض میں پرامن مقاصد کے لیے خلائی سرگرمیوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔