مزید خبریں

جرمنی : 101 سالہ سابق نازی گارڈ کو 5 سال قید کی سزا

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی ایک عدالت نے ہٹلر کے حراستی کیمپ کے ایک گارڈ کو ہولوکاسٹ کے دوران جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ایک عدالت نے جنگ عظیم دوم میں ہولوکاسٹ کے دوران نازی جیل میں قید 3 ہزار سے زائد یہودیوں کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے میں معاونت کے الزام میں جوزف شوئٹز کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جوزف شوئٹز کی اس وقت عمر 101 سال ہے اور وہ ہٹلر کے حراستی کیمپوں میں مظالم پر سزا پانے والا کا معمر ترین شخص ہے۔