مزید خبریں

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو شکست دے کر سیریز 2-0ا سے اپنے نام کرلی

سینٹ لوشیا (جسارت نیوز):ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا کر2 میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی۔ کائل میئرز میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، چوتھے روز کا پہلا سیشن بارش سے متاثر ہوا ، تاہم بنگلادیشی ٹیم اپنی دوسری ادھوری اننگز میں 186 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 13 رنز کا ہدف دیا جو ویسٹ انڈیز ٹیم نے نہ صرف بغیر کسی نقصان کے بآسانی حاصل کر لیا بلکہ میچ 10 وکٹوں سے جیت کر2میچوں کی سیریز کا مشن کلین سویپ بھی مکمل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کے کیماروئچ ، الزاری جوزف اور جیڈن سیلز نے3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کائل میئرز کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔