مزید خبریں

پلاسٹک بیگ پر پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، ندیم احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل کراچی پلاسٹک بیگ مینوفیکچرنگ اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم احمد خان،نائب صدر محمد عامر قاضی،جنرل سیکرٹری سید احمد علی جوائنٹ سیکرٹری ساجد بیلی، یاسین صدیقی، عباس حیدر نقوی، فہیم رزاق، تاجر رہنما عتیق میر و دیگر نے کراچی پریس کلب میں شاپنگ بیگ پر پابندی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 15جون سے پلاسٹک بیگ پر پابندی کا اعلان کیا لیکن تا حال کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ نہ ہی ایڈمنسٹریٹر کی ویب سائٹ پر ہے نہ ایسوسی ایشن کو دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے مسئلہ کنفیوژن کا شکار ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا اسٹاف 2019 کے نوٹیفکیشن کو درست کہتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اسٹاف ہر قسم کی تھیلی پر پابندی کا کہتا ہے۔ ہماری ایسوسی ایشن 2019کے نوٹیفکیشن اور2014کے قانون کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔ اس پر عمل درآمد کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کے مطابق مخصوص سائز 30مائیکرون ا ور6 گرام کا شاپر جس میں آکسو بائیو ڈیگریڈایبل ڈال کر بنایا گیا ہے قابل قبول ہے۔ اور تمام اقسام کے پیکنگ میٹریل پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔