مزید خبریں

پاکستان اسٹاک ، 58فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کاروباری تیزی کے بعد دبائو کا شکار ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 41800پوائنٹس سے گھٹ کر 41700پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 58فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی،ٹیلی کام ،فوڈز ،ریفائنری سمیت منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کی وجہ سے انڈیکس منفی زون میں بند ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 112.95پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41878.57 پوائنٹس سے گھٹ کر41765.62پوائنٹس پر آگیا اسی طرح74.98پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16008.81پوائنٹس سے گھٹ جر15933.83پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 28646.39پوائنٹس سے بڑھ کر28661.07پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 3ارب50کروڑ16لاکھ82ہزار215روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب 72ارب 17کروڑ 79 لاکھ 84ہزار409روپے سے بڑھ کر69 کھرب75ارب 67کروڑ 96لاکھ 66ہزار 624روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو7ارب روپے مالیت کے25 کروڑ71 لاکھ63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو7ارب روپے مالیت کے24کروڑ 79لاکھ 1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 331کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،192میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ80لاکھ ،آئل بوائے انرجی2کروڑ38لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ70لاکھ ،یونٹی فوڈز 1کروڑ66لاکھ اور سینر جیکو پاک 98لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھائو میں155.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2288.00روپے ہو گئی اسی طرح 290.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 5990.00روپے پر جا پہنچی جبکہ ماری پیٹرولیم کے بھائو میں21.48 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1769.49روپے ہو گئی۔