مزید خبریں

کراچی چیمبر آف کامرس کاحکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ادریس نے حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کوکئی سخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں لیکن معیشت کے وسیع تر مفاد میں ان کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔(کے سی سی آئی) کے صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاروباری اور صنعتی برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہروقت تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اس مشکل وقت میں اتحاد کی ضرورت کو تسلیم کرنا چاہیے اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ان کا خیال تھا کہ حکومت کی کوششوں کے ساتھ مل کر ملک کے عوام کے لیے جلد بہتر نتائج برآمد ہوں گے ۔