مزید خبریں

ٹنڈوجام ،میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)میونسپل کار پوریشن ٹنڈوجام کے ریٹائرڈ ملازمین نے اچر کاتیار کی قیادت میں پریس کلب ٹنڈوجام پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 2020ء کی پنشن میں کیا گیا اضافہ ابھی تک نہیں ملا ہے ہم دوماہ سے اپنے بقایاجات کے لیے مسلسل مظاہرے کر رہے لیکن ہماری کوئی نہیں سن رہا جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے ہماری پنشن میں اضافی رقم بلدیہ کو موصول ہو گئی تھی لیکن اس کے باجود ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ نوٹس لے کر ہم غریب ملازمین کا حق بلدیہ ٹنڈوجام سے دلائیں۔ انہوں نے کہا ہمارا یہ احتجاج ہمارا حق ملنے تک جاری رہے گا۔