مزید خبریں

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈائون،پائپ لائنیں پھٹ گئیں

دھابیجی(نمائندہ جسارت)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن, 72انچ کی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئی۔ منگل کی صبح واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے 4پمپ بند ہوگئے جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا رہا۔جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ سو ملین گیلن پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن نمبر5 اور لائن نمبر 2 ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔جس کے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا۔ اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کے عملے نے پہنچ کر متاثرہ لائن کا والو بند کرکے مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن نمبر5 کی مرمت کاکام آج شام تک مکمل کرلیا جائے۔ جبکہ سیمنٹ کی پائپ لائن نمبر2 کی مرمت میں 4سے5 روز کا وقت لگے گا۔