مزید خبریں

عمران خان سمیت8 اراکین اسمبلی کے استعفے منظوری کیلیے ا سپیکر کو ارسال

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایڈوائس سپیکر راجاپرویز اشرف کو بھجوا دی ہے جس میں تحریک انصاف کے آٹھ رہنماؤں کے استعفے منظوری کیلیے ا سپیکر کو بھیجے گئے ہیں،ان رہنماؤں میں عمران خان ،شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اور اسد عمر،شیریں مزاری ،مراد سعید ،علی محمد خان اور فرخ حبیب شامل ہیں،حکومت ان اراکین کے استعفے منظور کرانا چاہتی ہے جنہوں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفوں کا اعلان کیا تھا۔ان
رہنماؤں کے استعفے منظور کرنے کا مقصد انھیں پارلیمانی فورمز سے دور رکھنا ہے،پارلیمانی ذرائع نے اس اقدام کو تحریک انصاف پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔