مزید خبریں

سپر ٹیکس کے بجائے صنعتوں کے فروغ پر توجہ دی جائے،عدیل صدیقی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)نو لمٹس فٹنس کے سمیر اقبال کی طرف سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی ، سرپرست اقبال بیگ ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی ، نائب صدر اویس خان اور اراکین مجلس عاملہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے عشائیہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملک کے حالا ت میں حکومت نے 13 صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے سے معیشت متاثر ہوگی ، مزید مہنگائی کا طو فان آئے گا عوام پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ، صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کے بجائے صنعت و تجارت کے فروغ پر توجہ دی جائے ،ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافے کی پالیسی اپنائے ، حکومت کو چاہیے کہ 498بلین ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے تاجر رہنماؤ ںسے مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے، پاکستان 3بلین امریکی ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کر رہا ہے ، ہمیں چاہیے کہ شعبہ آئی ٹی میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے تو پاکستان 10بلین امریکی ڈالر تک کی آئی ٹی برآمدات کر سکتا ہے ۔ قبل ازیں نو لمٹس فٹنس کے سمیر اقبال نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی و دیگر عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر کی کارکردگی کو سراہا ۔عشائیے میںرکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی ،،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد فاخر شاکر اور پبلک پراسیکیوٹر عابد خاماسانی نے خصوصی شرکت کی ۔ دریں اثناء حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سب کمیٹیوں کی تشکیل کردی ،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حیدرآباد چیمبر کو چلانے والی کور کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپو ت ، سرپرست اقبال بیگ ، ندیم صدیقی ، پہلاج رائے لال چند اور نجم الدین قریشی کی مشاورت سے سب کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ، آپ لوگ تاجروں کے مسائل حل کرانے پر فوکس کریں ، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ تاجر برادری کی بے لو ث خدمت اور شہر کی معیشت کو ترقی دینا ہے ۔پہلے فیز میں 12سب کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں ،جن میں ایف بی آر سب کمیٹی کے چیئر مین پہلاج رائے ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سب کمیٹی کے چیئر مین لال چند لیمانی ، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ ، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین اکبر درانی ، حیسکو سب کمیٹی کے وائس چیئر مین فہیم خان ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اینڈ پبلی کیشن سب کمیٹی کے چیئر مین ضیا ء الدین ، واسا سب کمیٹی کے چیئر مین اختیار احمد آرائیں ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد عدنان خان ، سوئی گیس سب کمیٹی کے چیئر مین محمد سلیم خان ، فیئرز اینڈ ایگزی بیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان ، ڈپلومیٹک افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین حسام اقبال ، لطیف آباد ٹریڈ یونین سب کمیٹی کے چیئر مین حماد درانی اور ہیلتھ اینڈ فٹنس سب کمیٹی کے چیئر مین سمیر اقبال کو مقرر کیا ہے ۔