مزید خبریں

شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر فائرنگ،2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے میڈیا کوبتایا کہ پولیو ٹیم تنگ کلی کے علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے گئی تھی جہاں پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے 2پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوگیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔