مزید خبریں

متحدہ وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

 

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں 3 رکنی وفد کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا، وفد میں وفاقی وزیر امین الحق اور سابق وزیر فروغ نسیم بھی شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن اصل میں انتخابات نہیں تھے، اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کردیا،آج ملاقات بھی شیڈول ہے، امید ہے الیکشن کمیشن صحیح فیصلہ کرے گا۔ متحدہ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کے عوام کی صحیح گنتی نہیں کی جائیگی تو کیسے حلقہ بندیاں ہونگی؟۔