مزید خبریں

وزیر خزانہ سے سی این جی انڈسٹری کے وفدکی ملاقات‘مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے سی این جی انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا، مفتاح اسماعیل نے وفد کومکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سی این جی انڈسٹری کو اب تک اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس منگوانے کی راہ میں رکاوٹیں کیوں ڈالی گئیں، اس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔