مزید خبریں

قائم مقام گورنر سراج درانی کی فاروق ستار سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ قائم مقام گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا۔ قائم مقام گورنر سندھ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ علاقائی الیکشن کی وجہ سے وہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت نہیں کرسکے تھے۔