مزید خبریں

الطاف نگر گلستان ضیاء میں شہریوں نے ڈاکو کوزندہ جلادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن میں واردات کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جس پر انہوں نے ملزم کو زندہ جلا دیا۔اورنگی ٹاؤن الطاف نگر گلستان ضیاء میں عوام نے واردات کرتے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے بعد ملزم کو تشویش ناک حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکونے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 18سالہ محمد اظہر ولد فارو ق نامی نوجوان کو زخمی بھی کیا ۔