مزید خبریں

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کی روشنیاں مانند پڑ چکیں ‘اللہ اکبرتحریک

کراچی (پ ر )اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کی روشنیاں مانند پڑ چکی ہیں۔ دنیا کے بہترین شہروں میں شمار ہونے والا کراچی آج دنیا کے پانچ بدترین شہروں میں شمار ہونے لگا ہے۔ ملک کو ستر فیصد ٹیکس دینے والے شہر کا کوئی وارث نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح، لانڈھی اور شاہ فیصل ٹاؤن میں بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے اجرا کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔