مزید خبریں

قومی اسمبلی :اپوزیشن کی کٹوتی کی 80تحریکیں کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی کٹوتی کی 80 تحریکیں کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے کابینہ ڈویژن سے متعلق اخراجات پورے کرنے کے لئے ایک کھرب 49 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد کے 24 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے وزیر خزانہ کی جانب سے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے کابینہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے 28 کروڑ 20 لاکھ روپے کا مطالبہ زر پیش کیا۔