مزید خبریں

ایل پی جی کی درآمدات میں44فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2022 تک کی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 607ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں44فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم423ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مئی2022میں ایل پی جی کی درآمدات پر50 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں102فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ایل پی جی کی درآمدات کاحجم 25 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا.