مزید خبریں

ٹنڈو جام: مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میر پور خاص روڑ پر واقع مقامی ہوٹل اور پیٹرول پمپ کے سامنے سے 2 مسلح افراد نے رشید کالونی ٹنڈوجام کے رہائشی ندیم مغل کو جو ٹنڈوالہیار جارہا تھا اسے اسلحہ کے زور پر روک کر اسے موٹر سائیکل125 چھین لی ندیم مغل کے مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کرکے ملزمان فرار ہو گئے ندیم مغل نے واقع کی رپورٹ ٹنڈوجام تھانے میں درج کرادی ہے۔ واضح رہے کہ ٹنڈوجام میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں بڑھتی جارہیں گزشتہ روز بھی اسی طرح کا واقع کا پیش آیا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے حکمرانوں نے جس طرح مہنگائی کر دی ہے اس میں بدامنی کی وارداتیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی جائیں گی۔