مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار:سابق مرحوم ڈی ایس پی کے بھائی کی لاش بر آمد

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)منشیات کا کاروبار کھلے عام چلنے کے سبب ملک و قوم کے معمار نشے کے عادی بن کر معاشر ے کے لیے ناسور بنتے جا رہے ہیں اور قانون نافذکر نے والے اداروں کی جانب سے منشیات کی کھلے عام فر وخت کی روک تھام نہ ہو نے کے سبب ٹنڈوالہیار میں ملک قو م کے معمار نشے کے عادی میں ہو کر معاشرتی بیماریوں کا سبب بن چکے ہیں اور اب تک منشیات کے سبب کئی انسانی جانین بھی جا چکی ہیں گزشتہ روز ٹنڈوالہیار کے چوڑی پاڑہ کے رہائشی سابقہ ڈی ایس پی مر حوم عبدالحق قائم خانی کے بھائی ند یم قائم خانی کی نشے کی حالت میں اسٹیشن کے ایریاسے لاش پو لیس کو برآمد ہو ئی جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ورثا اور شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر منشیات کے کاروبار کو بند کیا جائے منشیات کے عاد ی افراد کو علاج معالج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے تاکہ معاشر تی بیماریاں جنم نہ لے سکے۔