مزید خبریں

دادو: پیپلز پارٹی کے رہنما کا زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج

دادو(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے رہنما علی نواز رند نے اپنی ملکیتوں پر قبضہ مافیہ گینگ کی جانب سے قبضے کے خلاف دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 200 سے زائد کیسز میں ملوث قبضہ مافیہ اور پارکو لائین سے ڈرلنگ کے ذریعے تیل چوری کرنے کا ماسٹر مائنڈ ایوب ملاح سمیت اس کے بیٹوں اور جعلساز عطائی صحافی اصغر ملاح نے دیگر کی مدد سے میری دادو شہر کی جڑیل شاہ مارکیٹ اور پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے قلندر آباد کالونی میں ملکیتوں کے جھوٹے دستاویز تیار کرکے میری ملکیت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایوب ملاح اور اس کے بیٹوں پر 200 سے زائد مقدمات درج ہیں جو عادی مجرم ہے ایوب ملاح نے مجھ پر عدالت میں درخواست دائر کی جس بھی عدالت نے جھوٹا قرار دے کر ان پر جرمانہ عائد کیا تھا تاہم میری ملکیت کے تمام اصل کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2 ماہ قبل اصغر ملاح نے مجھ سے جڑیل شاہ مارکیٹ میں کریانہ شاپ کھولنے کے لیے دکان کرائے پر لی اس نے کریانہ کا دکان کھولنے بجائے نیشنل پریس کلب کا بورڈ لگا لیا قبضہ کرلیا ہے کئی مرتبہ اصغر ملاح کو دکان خالی کرنے کا کہا اب وہ پانچ لاکھ روپے بھتا طلب کرکے بلیک میل کررہے ہیں اصغر ملاح صحافت کا نام استعمال کرکے شہریوں کو بلیک میل کررہا ہے انظامیہ قبضہ مافیہ گروپ اور جعلساز صحافیوں کے خلاف نوٹس لے کرکارروائی کرکے میری ملکیت سے قبضہ ختم کرایا جائے اور قبضہ مافیہ گروپ سے تحفظ فراہم کیا جائے۔