مزید خبریں

خیرپور،پیپلزپارٹی نے سازش کے تحت پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے ،جے ڈی اے

خیرپور(جسارت نیوز )جے ڈی اے کنگری کے رہنماوں محمد چھٹل بھنڈ،وڈیرو غلام شبیر گھمرو،عبدالحمید کانہر اورندیم عباسی ودیگر نے پریس کلب خیرپور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین پی پی نے ایک سازش کے تحت پولنگ اسٹیشن تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹنگ لسٹ کوبھی تبدیل کیا اور مخالفین نے آر او اور پولیس کی مدد سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو یرغمال بنا کر ریکارڈ دھاندلی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر جی بھٹیوں،عبدالرحمن انڑ،وڈامہیسر،نور ہور اوربودلی مہیسر میں ہمارے ووٹوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا تمام پولنگ اسٹیشن کاعملہ نااہل تھا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں ابھی تک انہیں فارم 12نہیں ملا ہے ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں کو دوبارہ رینجرز یافوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔