مزید خبریں

پاکستان نے جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (صباح نیوز) جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں اور ان کی ترسیل پر پابندی کے حوالے سے پاکستان نے نظرثانی شدہ فہرستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دفترخارجہ کے مطابق نوٹیفکیشن ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004ء کے تحت جاری کیا گیا‘ یہ ایکٹ حکومت کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے نظام سے متعلق سامان، ٹیکنالوجی، مواد اور آلات کی برآمد، دوبارہ برآمد، ٹرانس شپمنٹ اور ٹرانزٹ کو کنٹرول کر سکے۔