مزید خبریں

پاکستان کے ذمے فرانسیسی قرض 6 برس کیلیے موخر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) فرانس نے پاکستان کے ذمے 10کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض کی واپسی موخر کردی۔حکومت نے فرانس کے ساتھ قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پردستخط کردیے۔اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی اور دسمبر 2021ء میں واجب الادا قرضہ 6 سال کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاک فرانس 261 ملین ڈالر قرض کی معطلی کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اب تک 3 ارب 68 کروڑ ڈالرکے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کی جاچکی ہے۔