مزید خبریں

خورشید شاہ نے سندھ میں دوبارہ پولنگ کا چیلنج دے دیا

 

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر انگلی اٹھانے والوں کو ری پولنگ کا چیلنج دے دیا۔پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف بتا دیں کس کس نشست پر دھاندلی ہوئی،جس بلدیاتی حلقے کا کہیں گے ہم ری پولنگ کروا دیں گے،اگر دوبارہ پولنگ میں بھی یہ ہی رزلٹ نکلا تو پھر کیا کریں گے، ایم کیو ایم، تحریک انصاف خود بتا دیں دوبارہ شکست پر الزام تراشی کی کیا سزا ہوگی۔