مزید خبریں

ممکنہ کارروائی کے خلاف حیسکول کی درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم کمپنی حیسکول کے 74 ارب روپے کے ڈیفالٹ ہونے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ممکنہ کارروائی کے خلاف حیسکول کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار کاکہناتھا کہ سینیٹر افنان اللہ نے قائمہ کمیٹی کو حیسکول کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھا ہے،قائمہ کمیٹی کو حیسکول کے خلاف ممکنہ کارروائی سے روکا جائے، عدالت کاکہناتھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے،عدالت پارلیمانی کارروائی میں مداخلت نہیں کرسکتی، قائمہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر افنان اللہ نے تحقیقات اور معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے خط لکھا ہے،ایسے معاملات میں عدالت کی مداخلت دائرہ اختیار سے تجاوز ہوگا۔