مزید خبریں

تیل کے گودام ڈی سیل کرنے کی استدعاپھرمسترد

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھلے تیل کے ہول سیلرز اور دیگر کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے ایک بار پھر تیل کے سیل گوداموں کو ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر گودام ڈی سیل کرنے کی اجازت دی تو پھر سے کھلے تیل کا کاروبار شروع ہوجائے گا، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ تیل فوڈ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے،گوداموں میں دیگر چیزیں موجود ہیں اس لیے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت کاکہناتھا کہ اگر کیس اس طرح سن لیا تو فیصلہ آپ کے خلاف بھی آسکتا ہے، عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔