مزید خبریں

تحریک بین المدارس ہم آہنگی کی ضمانت ہے،حافظ سحرش نظامی

کراچی (پ ر) گزشتہ روز عصر تا عشاء￿ گلستان اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں صوبائی سیکرٹری اسکاؤٹنگ اختر میر کے تعاون سے نظام المدارس صوفیاکی سربراہ مرشدہ حافظ سحرش امین نظامی نے شعور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تفہیم پروجیکٹ کے تحت ایک فیسیٹول برائے بین المدارس احترام علما و مشائخ کا منعقد کیا۔ جس میں علما و مشائخ نے اپنے پْرجوش خطاب سے اجتماع کو ’’تحریک بین المدارس احترام‘‘ کا شعور دیا ان میں علامہ امین انصاری بانی متحدہ علم محاذ، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ جعفر تھانوی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ قاضی نورانی، علامہ کرار نقوی، شیخ الحدیث سلیم ترکی، مفتی صفدر مہاروی، سمیع خان، ڈاکٹر مفتی فیصل بندگی، ڈاکٹر مفتی حافظ عدنان نظامی، علامہ حیدر پرواز برہانی، فضیلت النعت اسلم حسانی، فضیلت النعت شیخ ارسلان نظامی اور جویریہ عثمان شامل تھے۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب میں مرشدہ حافظ سحر ش امین نظامی نے کہا کہ بین المدارس علما و مشائخ کے تحفظ و احترام کی تحریک بین المکاتب ہم آہنگی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعور فاؤنڈیشن ایسے کئی پروجیکٹس پر کام کررہی ہے جس سے مسلکی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔