مزید خبریں

شہریوں نے 4ڈاکو پکڑ کرتشدد کانشانہ بناڈالا‘ایک ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہرقائد کے علاقوں قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 4 ڈاکوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پیرآباد اور پاکستان بازار پولیس نے ہلاک و زخمی ڈاکوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون قصبہ کالونی ڈھائی نمبر امام بارگاہ یوسی 8 پارک کے قریب شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکوئوں کو پکڑا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے پہنچنے تک شہریوں نے ایک 20 سالہ ڈاکو کو تشدد کے دوران ہلاک اور 18 و 21 سالہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے ہلاک ہونیوالے کی لاش اور زخمی ڈاکووں کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن جوہر چوک کے قریب شہریوں نے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے 2 ڈاکوئوں میں سے ایک کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔