مزید خبریں

عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے‘فیصل کنڈی

اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈ ی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے ،عمران خان کو جانتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دے پائیں گے،خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے سے عمران خان جلسے کر رہے ہیں، جو سیاستدان میڈیا کا سامنا نہیں کر سکتا عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کریگا۔ اتوار کے روز ایک بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف سیاسی طور صرف میڈیا پر زندہ ہیں، عمران خان اب میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں، عمران خان کو جانتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دے پائیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو سیاستدان میڈیا کا سامنا نہیں کر سکتا عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کریں گے ، عمران خان اب ٹک ٹاک ہی کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ ترجمان پیپلزپارٹی نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے سے عمران خان جلسے کر رہے ہیں۔