مزید خبریں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اجلاس عالمی برادری کو دھوکاہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے بھارت کا مقبوضہ کشمیر میںG20 کا اجلاس منعقد کرنا عالمی برادری کو دھوکا دینا ہے، یورپی یونین کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے بعد جی ٹونٹی اجلاس بھارت کا بھونڈا مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے رد عمل میںکیا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہجی20 ممالک بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کو مسترد کردیں، مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔