مزید خبریں

پی آئی اے: لاہور سے بھی ملائیشیا کیلیے پروازیں بحال، پہلی پرواز روانہ

لاہور (صباح نیوز) پی آئی اے نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کیلیے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا، کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز صبح لاہور سے کوالالمپور کیلیے روانہ ہوئی، ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ائرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے، وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ائرلائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔