مزید خبریں

فضل الرحمن کا سازش کرانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے‘ شیخ رشید

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فضل الرحمن کا سازش کرانے کا اعتراف بونڈا مذاق ہے، جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق شیخ رشید نے لکھا کہ 20 ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے، قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ٹریلر چلا ہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔