مزید خبریں

ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور (آن لائن)پنجاب میں ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج( بروز پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ سماعت کریں گے ۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنر ، صوبائی الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کر دی ہے ووٹر لسٹوں میں تبدیلی خلاف قانون ہے کئی زندہ لوگوں کے ووٹوں کو مردہ قرار دے کر ووٹ ختم کر دیا گیا ہے۔