مزید خبریں

فضل الرحمن نے نہیں‘ ڈالروں نے عمران کی حکومت ختم کرائی‘ شوکت یوسفزئی

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فضل الرحمن نے نہیں ڈالروں نے عمران خان کی حکومت ختم کرائی، کیا موجودہ مہنگائی کے ذمے دار بھی مولانا فضل الرحمن خود کو سمجھتے ہیں۔فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی ہے، اسمبلیاں توڑ کر فوری انتخابات کرائے جائیں۔