مزید خبریں

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ معاشی انقلاب لاسکتا ہے، اسد عمر

 اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سال میں زیادہ دلچسپ چیزوں میں سے ایک آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ تھا، یہ صنعت پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دینے کیلیے سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ میں اقدامات ان نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔