مزید خبریں

سودکے حق میں اپیل کرنیوالوں کی مذمت کی جائے، فریدپراچہ

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے علمائے کرام کے فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے آئمہ و خطبا مساجد سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم جولائی کے جمعۃ المبارک کے خطابات میں سودی نظام کو تحفظ دینے والے عناصر بالخصوص عدالت عظمیٰ میں سود کے حق میں اپیل کرنے والے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کی مذمت کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں سود کے نقصانات سے قوم کو آگاہ کریں۔ اسی طرح سودی نظام کے محافظ بینکوں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک کا مکمل بائیکاٹ کی اپیل کریں۔ ان بنکوں کے کھاتے داروں
کی یہ شرعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بنکوں سے اپنے اکائونٹ نکال لیں۔ اسی طرح جمعۃ المبارک کے روز مساجد کے باہر مظاہرے کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف اللہ اور رسولؐ کی طرف سے اعلان جنگ ہے اور ہم اس جنگ میں اللہ اور رسولؐ کے ساتھ ہیں۔