مزید خبریں

خوفناک زلزلہ:طالبان کے اثاثے بحالی کے مطالبے پر عالمی قوتوں کی بے حسی

کابل (صباح نیوز) افغان طالبان نے ملک میں آنے والے خوفناک زلزلے میں ہزار سے زاید افراد کے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قدرتی آفات اور کسی ناگہانی واقعے کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی قوتوں سے افغانستان کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم عالمی قوتوں امریکا اور مغربی ممالک نے اپنے بیان کے باوجود نہ تو زلزلہ متاثرین کی بحالی میں سرگرمی دکھائی ہے اور نہ ہی افغان منجمد اثاثوں کی بحالی پر طالبان حکومت کو کوئی خاطر خواہ جواب دیا جبکہ طالبان حکومت پر عاید پابندیاں بھی ختم نہیں کی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ خاندان کے خاندان اجڑ گئے اور املاک تباہ ہوگئیں۔مشینری کی کمی اور فنڈز کے فقدان کے باعث گزشتہ برس اقتدار سنبھالنے والی طالبان حکومت کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ہولناک تجربے کے بعد ایک بار پھر بین الاقوامی حکومتوں
اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان حکومت پر عاید پابندیاں ختم کی جائیں اور افغان مرکزی بینک کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔