مزید خبریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 جون کو کراچی میں ہوگا

کراچی (نمائندہ جسارت) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 جون کو کراچی میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی
کراچی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے‘ پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے جس میں ذوالحج 1443ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔