مزید خبریں

عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ‘ اسد قیصر

پشاور (آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی انہوں نے اقتدار تو قربان کر دیا لیکن بیرونی مداخلت اور ڈکٹیشن برداشت نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں انصاف طلبہ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیا۔سابق اسپیکر نے کہا کہ موجودہ وقت میں پی ڈی ایم جس قسم کے فیصلے لے رہی ہے اس سے ملک کی معیشت مزید خراب ہوگی،انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے چیئرمین عمران خان اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے جس کے سامنے یہ حکومت زیادہ دیر ٹھک نہیں سکے گی۔سابق اسپیکر نے مولانا فضل الرحمن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ مولانا 2018 ء کے انتخابات کو دھاندلی ذدہ کہتے تھے اور اسمبلی کو نا جائز سمجھتے تھے اب جب اسی اسمبلی سے انکا بیٹا وزیر بنا تو یہ اسمبلی جائز ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاست اسلام کا دفاع نہیں بلکہ وہ اسلام آباد چاہتے ہیں۔