مزید خبریں

عبدالقیوم حمایتی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ ملازمین ویلفیئر کمیٹی کراچی کے شریک چیئرمین عبدالقیوم حمایتی 20جون کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم ایک بیوہ،تین بیٹے، دو بیٹیاں اور ہزاروں کی تعداد میں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے گھرانوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ ایمپلائیز ویلفیئر کمیٹی کراچی نے 10 دن تک سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے اچانک جانے سے نچلے گریڈز کے ڈیلی ویجز اینڈ کنٹریکٹ ملازمین ایک عظیم محنت کش رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محنت کشوں کو EOBI میں اور سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ کرانے میں ان کا بہت بڑاکردار رہا۔ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرانے کے لیے سید خورشید احمد شاہ، میاں رضا ربانی، سینیٹر تاج حیدر، میر ہزار خان مرحوم،سعید غنی وغیرہ سے ملاقاتیں کر کے اپنی آواز پہنچائی۔ کبھی بھی انفرادی سوچ نہیں رکھی۔محنت کش طبقے کے تمام قومیتوں کو ملاکر چلنے والا ایسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ان کی دی جانے والی قربانیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ ان کی مزدور دوست خدمات پر ڈیلی ویجز ایمپلائیز ویلفیئر کمیٹی کا ان کے لیے اعزاز تھا کہ ان کی رٹائرمنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کی سب سے پہلی بین الاقوامی الوداعی پارٹی منعقد کی۔ جس میں 40 سے زائد خالی ہاتھ کم سے کم اجرت پر ڈیلی ویجز کی حیثیت میں رٹائر ڈ ہونے والے ملازمین شامل تھے۔ قاضی سراج، شفیق غوری، غلام مصطفی ہاشمانی اور دوسرے ٹریڈ یونین کے رہنمائوں نے دعائے مغفرت کی۔