مزید خبریں

بجٹ پر واپڈا یونین کا ردعمل

ملک گیر ملازمین کے احتجاج کے باعث حکومت نے بجٹ 2022-23 میں ملازمین کی 15 فیصد تنخواہ اور ایڈہاک الائونس کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور کنوینس الائونس کو 100 فیصد بڑھایا۔ جس کے باعث ہم کہہ سکتے ہیںکہ بجٹ بلحاظ سرکاری ملازمین معتدل ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں 2022-23 کے پیش کردہ بجٹ پر یونین نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔