مزید خبریں

ملازمین کو حاصل بجلی کے یونٹس کے خاتمے کی مذمت

اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے محکمہ بجلی کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو حاصل بجلی کے محدود یونٹس کے خاتمے کو مسترد اور فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واپڈا اور اسکی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کو اس معمولی اور جائز حق سے محروم کرنا لیبر قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی ہے بلکہ محنت کشوں کو سالہاسال سے دیرینہ حاصل کیئے ہوئے حق سے محروم کیاجارہا ہے جس کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان ، ریحان اقبال قائمخانی، الادین قائمخانی ، نور احمد نظامانی، عبدالوحید پٹھان، حامد قائمخانی، ہاشم علی، عابد شاہ ، گل نظامانی، نور احمد سومروکے علاوہ ریجنل و زونل عہدیداران بھی موجود تھے۔