مزید خبریں

خالد خان کا ٹرائی اسٹار بیس کا دورہ

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے وفد نے خالد خان کی قیادت میں سپرہائی وے ٹرائی اسٹار بیس کا دورہ کیا۔ وفد میں نائب صدرمحمد سلیم اور جوائنٹ سیکرٹری امیر روان بھی موجود تھے۔ دورے میں آل پاکستان مزدور یونین ٹرائی اسٹار ٹرانسپورٹ (CBA) کے صدرسعید اقبال آفریدی اور دیگر یونین عہدیداران سے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر سعید اقبال نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے وفد کو چارٹر آف ڈیمانڈ پرہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ خالد خان نے کہا کہ آل پاکستان مزدور یونین ٹرائی اسٹارٹرانسپورٹ (CBA ) جوکہ ورکر حقوق کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار اداکررہی ہے اورمزدورحقوق کی بات کرتی ہے ان کی قانونی حیثیت کوقبول کرنے سے ٹرائی اسٹار کی انتظامیہ انکاری ہے اور مختلف حیلے بہانوںسے یونین عہدیداران اوریونین ورکرز کوتنگ کیاجارہا ہیں۔اس مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ لیا جائے اور بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ یونین اور انتظامیہ کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہوسکے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن، آل پاکستان مزدور یونین ٹرائی اسٹار ٹرانسپورٹ (CBA) کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آل پاکستان مزدور یونین ٹرائی اسٹار ٹرانسپورٹ (CBA) یونین کے صدر سعید اقبال آفرید ی نے NLF کے وفد کا دورہ کرنے پر شکریہ اداکیا۔