مزید خبریں

NIRCمیں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے‘NLF

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، نائب صدر محمد سلیم، جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے مشترکہ بیان میں کہاکہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں ممبرزکی کمی کو فوری پورا کیاجائے۔ بالخصوصNIRC کراچی بینچ کی1 نمبرکورٹ جوکہ پچھلے دوسالوںسے ویران پڑی ہے۔ جبکہ مزدوروں کے مقدمات کیسزالتوا کاشکارہے ۔جس کی وجہ سے مزدورذہنی طورپرمفلوج ہے اور اس کا فائدہ فیکٹری مالکان کے مقاصد پورے ہورہے ہیں۔اس ادارے کے قیام کے مقاصدخطرے میںہے اوراس ادارے کے فیصلے اور یونینز کے خلاف رویوں سے مزدوروں میں شکوک شبہات جنم لے رہے ہیں۔ نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ NIRC میں ممبرز اور دیگراسٹاف کی کمی کوفوری طور پر پورا کیا جائے۔